zindagi-aese-azaaboon
Category

زندگی ایسے عذابوں…

زندگی ایسے عذابوں کے حوالے مت کر!

اپنی آنکھیں میرے خوابوں کے حوالے مت کر!

دیکھنے والوں کو آرام تو ہو لینے دے!

حسن ابھی اپنا حجابوں کے حوالے مت کر!

ہم کو پڑھ لینے سے یہ اور تڑپ اُٹھے گا

دل کو ہم درد نصابوں کے حوالے مت کر

ہم تو جس چیز کو چھو لیں، اُس سے خستہ کر دیں

خود کو ہم کھانا خرابوں کے حوالے مت کر